پاکستان کے وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 10:00

ابوظہبی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / جمعرات 20 ستمبر 2018) : ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈرعزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے وزراء، شیوخ اور اعلی حکام کے ہمراہ ائیر پورٹ پر پاکستانی وزیراعظم کا استقبال کیا.

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ سيف بن زايد آل نهيان، نائب وزیر اعظم اور صدارتی امور کے وزیر شيخ منصور بن زايد آل نهيان، ابوظہبی کے ولی عہد کے دیوان کے سربراہ شيخ حامد بن زايد آل نهيان، خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شيخ عبد الله بن زايد آل نهيان، متعدد شیوخ ، وزراء، اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی موجود تھے. وزیراعظم پاکستان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے، جس میں دیگر کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری شامل ہیں.