چلاس میں تھور پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا کام مکمل،منصوبے سے بجلی کی فراہمی آئندہ ماہ شروع کر دی جائے گی،واپڈا

جمعرات 20 ستمبر 2018 10:50

اسلام آباد ۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں3.6 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل تھور پن بجلی منصوبے کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق واپڈا کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ 80 کرورڑ روپے کی لاگت سے چار برس میں مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی گھر سے چلاس شہر تک ترسیلی لائن پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے اور بجلی کی باقاعدہ فراہمی آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :