جرمنی کی البانیہ کو یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی

جمعرات 20 ستمبر 2018 10:50

برلن۔ 20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے یورپی یونین میں شمولیت کے حوالے سے البانیہ کو تعاون فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے البانیہ کے اپنے ہم منصب دتمیر بشاتی سے ملاقات کے بعد کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ البانیہ کی حکومت کی اصلاحات کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ جرمن وزیر کے مطابق ہمت اور ثابت قدمی کے ساتھ البانوی حکام نے داخلی سطح کے متعدد پیچیدہ مسائل کو حل کر لیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس موقع پر نظام انصاف کے علاوہ بدعنوانی پر قابو پانے اور منظم جرائم کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں میں فقدان کی جانب بھی اشارہ کیا۔

متعلقہ عنوان :