ترک صدر دورہ جرمنی کے دوران کولون کی مرکزی مسجد کا افتتاح کریں گے

جمعرات 20 ستمبر 2018 10:50

برلن۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ترک صدر رجب طیب اردوآن جرمنی کے اپنے سرکاری دورے کے موقع پر کولون شہر کی مرکزی مسجد کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ افتتاحی تقریب29 ستمبر کو ہو گی۔ یہ عبادت گاہ مساجد کی تعمیر کی ترک تنظیم دیتب نے تعمیر کی ہے۔ گزشتہ برس موسم گرما میں تعمیراتی کام کے دوران ہی اس مسجد کے دروازے عام شہریوں کے لیے کھولے دیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :