یوکرین، مسلح تنازعے کے باعث عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ

جمعرات 20 ستمبر 2018 10:50

اقوام متحدہ۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں گزشتہ تین ماہ کے دوران مسلح تنازعے کے سبب ہلاک ہونے والے شہریوں کا تناسب بڑھا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کے مطابق مئی کے وسط سے لے کر اگست کے وسط تک 12 عام شہری ہلاک اور93 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ تعداد اس سے گزشتہ تین ماہ کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ ملک کے مشرقی حصوں میں یوکرینی دستوں اور روس نواز باغیوں کے مابین جھڑپوں میں 2014ء سے لے کر اب تک 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔