ممبئی سے جے پور جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

دوران پرواز مسافروں کے ناک سے خون نکلنا شروع ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 ستمبر 2018 11:14

ممبئی سے جے پور جانے والی پرواز  کی ہنگامی لینڈنگ
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2018ء) : ممبئی سے جے پور جانے والی بھارتی ائیر لائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ ہوئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے جے پور جانے والی بھارتی ائیرلائن کی پرواز میں مسافروں کے ناک سے خون آنا شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

طیارے میں ائیر پریشر کم تھا جس کی وجہ سے مسافروں کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارے میں 171 مسافر سوار تھے۔ ائیر پریشر میں کمی طیارے کے عملے کی غفلت کی وجہ سے ہوئی جس وجہ سے پرواز کو ہنگامی طور پر لینڈ کروالیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے۔ پرواز کے دوبارہ روانہ ہونے سے متعلق تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ عنوان :