سوشل میڈیا پر بھارتی فلم کا جھوٹ پکڑا گیا

بالی ووڈ چھپائی فیکٹری ہے جس میں 90 فیصد فلمیں ہالی ووڈ اور ٹی وی سیریز سے نقل کی جاتی ہیں

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:04

سوشل میڈیا پر بھارتی فلم کا جھوٹ پکڑا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) بالی ووڈ فلم ’جینیئس‘ میں دیئے گئے دھوکے کو پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم جینیئس کے ایک سین میں آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کو دکھایا گیا ہے جبکہ وہ کوئی عام عمارت نہیں بلکہ لاہور کے ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک ہے۔پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سربراہ عمر سیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا یہی سین شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بالی ووڈ کو بہترین اسکرپٹ رائٹر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سوشل میڈیا پر بالی ووڈ فلم سازوں پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ملک عثمان نامی صارف نے کہا کہ بالی ووڈ چھپائی فیکٹری ہے جس میں 90 فیصد فلمیں ہالی ووڈ اور ٹی وی سیریز سے نقل کی جاتی ہیں۔ایک اور صارف زبیر کا کہنا تھا کہ ارفہ کریم ٹاور کو اسلام آباد منتقل کرنا واقعی ورلڈ ریکارڈ ہے۔بھارتی اداکار ہدایت کار انیل شرما کی فلم ’جینیئس‘ فلم چوبیس اگست کو ریلیز ہوچکی ہے اور باکس آفس پر کوئی خاص کمائی نہیں کرسکی ہے لیکن اب ریلیز کے کئی ہفتوں بعد اس فلم کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔