اماراتی شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنے سال پیدائش کے مطابق منتخب کرسکیں گے

نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے 1670 درہم کی رقم مختص ،سال تبدیل ہونے کے بعد اسے تبدیل بھی کیاجاسکے گا

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:05

اماراتی شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنے سال پیدائش کے مطابق منتخب ..
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) متحدہ عرب امارات کے سیاحتی و تجارتی مرکز دبئی میں محکمہ شاہرات ومواصلات نے شہریوں کے لیے ایک نئی اور منفرد سروس متعارف کرائی ہے جس کے مطابق کوئی بھی اماراتی شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنے سال پیدائش کے مطابق منتخب کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق دبئی کے محکمہ شاہرات کی طرف سے کوڈ کے طور پر ڈبلیو کی ایک علامت مقرر کی ہے جو پانچ مخصوص خانوں میں سے اپنے پسندیدہ نمبر پلیٹ کے انتخاب کا موقع فراہم کرے گی۔

اس سروس کے ذریعے کوئی بھی اماراتی شہری اپنے سال پیدائش کے مطابق اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ بنوا سکتا ہے۔ اس نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے 1670 درہم کی رقم مختص کی گئی ہے۔فہرست میں سنہ 1967ء کے بعد 2018ء کے نمبر شامل ہیں۔ کوئی بھی شہری اپنے سال پیدائش کے مطابق نمبر پلیٹ لے سکتا ہے اور سال تبدیل ہونے کے بعد اسے تبدیل کرسکتا ہے۔