ْحلقہ این اے 55میں ڈرامائی تبدیلی کا امکان،

میجر گروپ کے سابق رہنماؤں کا اہم پلان پر اتفاق چنگیز خان ، ملک حمید اکبر کا ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے پر اتفاق، PP3/4کے ہم خیال رہنماؤں کو بھی ساتھ ملانے کا عزم اٹک کے مفاد کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کر لیا چاروں صوبائی حلقوںمیں مشاورت سے فیصلے کرینگے، چنگیز خان ، ملک حمید اکبر

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:12

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) حلقہ این اے 55میں ڈرامائی تبدیلی کا امکان، میجر گروپ کے سابق رہنماؤں ملک حمید اکبر اور چنگیز خان کے درمیان اہم ملاقات ،دونوں رہنماؤں کا آئندہ مل کر چلنے اور ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ کرنے پر اتفاق ، NA55کیلئے گروپ و سپورٹرز کی مشاورت پر کاربند رہنے کا فیصلہ ،اٹک کے وسیع تر اتحاد کیلئے پی پی 3اور پی پی 4کے رہنماؤں کو بھی ساتھ ملانے کا عزم، ذرائع کے مطابق امیدوار حلقہ پی پی 1ملک حمید اکبر اور امیدوار حلقہ پی پی 2چنگیز خان کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں آئندہ اپنے اپنے گروپوں، سپورٹرز اور برادریوں کی مشاورت سے مل کر چلنے اور ایک دوسرے کو مکمل سپورٹ کرنے پر اتفاق کیا گیا ، ملاقات میں NA55کی سیاست میں کردار کو اپنے گروپوں اور سپورٹرز کی مشاورت سے مشروط کیا گیاجبکہ پی پی 3اور پی پی 4کے ہم خیال رہنماؤں کو بھی ساتھ ملانے کا عزم کیا گیا جس کیلئے جلد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ، اس حوالہ سے معروف صحافی نثار علی خان نے معلومات کیلئے جب چنگیز خان اور ملک حمید اکبر سے رابطہ کیا تو انہوں نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک کے مفاد کیلئے ہم نے مشترکہ لائحہ عمل طے کر لیا ہے اور ایک وسیع اتحاد میں چاروں صوبائی حلقوں کے اپنے گروپوں اور سپورٹرز کی مشاورت سے مشترکہ فیصلے کئے جائیں گے۔