ْ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بھائی کی وحشیانہ مارپیٹ کے باعث بہن حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:12

ْ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بھائی کی وحشیانہ مارپیٹ کے باعث بہن حرکت ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع کولگام میں قابض بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے بھائی کی وحشیانہ مارپیٹ کے باعث اسکی جوان بہن حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کولگام کے علاقے اشموجی میں ایک نوجوان کو گھر کے باہر سے پکڑ کو اسے سخت مارپیٹ کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

22سالہ رفعت کوجب قابض فوجیو ں کے ہاتھوں اپنے بھائی کی مارپیٹ کا پتہ چلا تو وہ دل کا شدید دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔

مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے 30سالہ ہدیت اللہ کو پکڑسخت تشدد کا نشانہ بنایا اور جب یہ خبر ہدایت اللہ کے گھر پہنچی تو اسکی بہن کو دل کا شدیددورہ پڑا ۔ لوگوں کے مطابق لڑکی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام پہنچایا گیا لیکن وہ فوت ہو چکی تھی۔

متعلقہ عنوان :