ملک بھر میں 9 محرم الحرام انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:12

ملک بھر میں 9 محرم الحرام انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) میدان کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اٴْن کے رفقاء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں جمعرات کو نومحرم الحرام انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر علماء کرام او رذاکرین نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور اٴْن کے رفقاء کی تعلیمات اور عظیم الشان قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے جامع انتظامات کئے گئے ہیں اور نومحرم الحرام کے جلوسوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان بھی وضع کئے گئے ہیں۔ محرم الحرام کے موقع پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی یوم عاشور پر 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں تاکی کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :