ْطالبان روس میں امن مذاکرات کے لیے تیار،

بات چیت کے لیے افغان نائب وزیرخارجہ کی ماسکو آمد

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:26

ْطالبان روس میں امن مذاکرات کے لیے تیار،
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) افغان طالبان روس کے دارالحکومت ماسکو میں کثیر الملکی امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہوگئے ،اسی سلسلے میں افغانستان کے نائب وزیر خارجہ ابتدائی بات چیت کے لیے جمعرات کو ماسکو پہنچے ہیں جہاں باقاعدہ مذاکرات کے لیے تاریخ طے کی جائے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے بتایاکہ افغان طالبان روس کے دارلحکومت ماسکو میں کثیر الملکی امن مذاکرات میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیاکہ بات چیت کا موضوع افغانستان میں قیام امن ہو گا۔ جاری کردہ بیان کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر خارجہ اس بارے میں ابتدائی بات چیت کے لیے جمعرات کو ماسکو پہنچے ہیں ۔ اس دوران باقاعدہ مذاکرات کے لیے تاریخ طے کی جائے گی۔