جرمنی سے غیر قانونی بے دخلی،

افغان شہری کو پناہ پھر بھی نہیں مل سکتی، عدالت کا اعلان

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:26

جرمنی سے غیر قانونی بے دخلی،
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) جرمنی سے رواں برس جولائی میں غیر قانونی طور پر بے دخل کیے جانے والے افغان شہری کو سیاسی پناہ نہیں مل سکتی۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق شہر گرائفس والڈ کی ایک انتظامی عدالت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ اس افغان شہری کی سیاسی پناہ کی درخواست پہلے ہی مسترد کی جا چکی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان میں اس شخص کو بظاہر کسی خطرے کا سامنا نہیں۔ اس بیس سالہ نوجوان کے وکلاء نے اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :