تنازعات کے شکار ممالک میں بچوں کی اسکولوں سے دوری، اقوام متحدہ کی تشویش

جمعرات 20 ستمبر 2018 12:26

تنازعات کے شکار ممالک میں بچوں کی اسکولوں سے دوری، اقوام متحدہ کی تشویش
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ نے تنازعات کے شکار ممالک میں بچوں کی اسکول سے غیر حاضری پر تشویش ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں اس عالمی ادارے نے بتایاکہ بحران زدہ ممالک میں پانچ سے سترہ سال کی درمیانی عمر کا ہر تیسرا بچہ اسکول نہیں جا رہا۔ یونیسیف کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس صورتحال سے دنیا بھر میں قریب ایک سو چار ملین بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ سب سے زیادہ خراب حالات نائجر، وسطی افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان اور اریٹیریا کے ہیں۔ یونیسیف کے مطابق بچوں کی تعلیم سے دوری کی اہم ترین وجہ غربت ہے۔

متعلقہ عنوان :