Live Updates

نواز شریف کی رہائی کیسے ہوئی ؟ بدلے میں وکلا نے کیا لیا؟ کیا نواز شریف دوبارہ جیل جائیں گے؟

نواز شریف کی رہائی سے متعلق سینئیر صحافی نے انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 ستمبر 2018 12:32

نواز شریف کی رہائی کیسے ہوئی ؟ بدلے میں وکلا نے کیا لیا؟ کیا نواز شریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 ستمبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ نواز شریف اور ان کا خاندان دوبارہ جیل میں جائے گا، اگر یہ لوگ دوبارہ جیل نہ گئے تو آپ آ کر مجھے پکڑ لیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان نے چوری اور ڈاکہ زنی کی ہے اور ملک مفاد کا نقصان کیا ہے،پاکستان کے مفادات بیچے ہیں اور پیسہ لوٹ لوٹ کر باہر لے کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ خبر میں نے ہی دی تھی کہ اکتوبر تک ان کی ضمانت ہو جائے گی اورایسا میں نے کسی وجہ سے ہی کہا تھا۔ سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ان کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کو کوئی ڈیل نہیں دی جا رہی ، بلکہ یہ وکیل یا وکیلوں جیسےلوگوں نے بڑے پیمانے پر نئے نوٹ اور نئے بنگلے لے کریہ فیصلہ حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک اور شرمناک حقیقت یہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئیر ترین پانچ ججز کے فیصلے پر لکیر کھینچنے کی کوشش ہے۔

اس بات پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز پر کافی تنقید کی جا رہی ہے کوئی بھی اس فیصلے کو نہیں مانے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ججز کیا پیغام دے رہے ہیں؟ موجودہ حکومت کو چاہئیے کہ ہمیں اس کا جواب دے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی سعودی عرب میں موجودگی کے وقت نواز شریف کی اڈیالہ جیل سے رہائی کو کسی ڈیل کے تناظر میں دیکھا جا رہا تھا اور افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ضرور اس معاملے پر کوئی ڈیل ہو گئی ہے لیکن سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دے کر نواز شریف اور ان کے خاندان کے دوبارہ جیل جانے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات