سعودی لڑکیوں نے اپنے کے دفاع کیلئے باکسنگ سیکھ لی

جمعرات 20 ستمبر 2018 13:06

سعودی لڑکیوں نے اپنے کے دفاع کیلئے باکسنگ سیکھ لی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) عودی عرب میںلڑکیوں نے اپنے دفاع کے لئے سیکھنے کیلئے باکسنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ سعودی اخبارکے مطابق ملک کے مشرقی علاقے کے معروف شہر الخبر کے ایک سپیشلسٹ سپورٹس کلب میں سعودی لڑکیاں جوش و خروش کے ساتھ باکسنگ کا فن سیکھنے لگیں۔

(جاری ہے)

فاطمہ النعیمی ، اسرا قادری نے مکوں کا تبادلہ کرکے موقع پر موجود زیر تربیت دیگر سعودی لڑکیوں میں جوش و خروش پیدا کردیا۔

فاطمہ النعیمی سپورٹس کی دلدادہ ہیں اور پنک گلو باکسنگ میں ماسٹرز کئے ہوئی ہیں۔ فاطمہ سعودی لڑکیوں کو باکسنگ سکھانے کیلئے الخبر اور جدہ آتی جاتی رہتی ہیں۔ یہ باکسنگ سکھانے والی لڑکیاں بھی تیار کررہی ہیں۔ اب تک 25لڑکیوں کو باکسنگ کا فن سکھاچکی ہیں۔ زیر تربیت لڑکیوں کا کہناہے کہ باکسنگ اپنے دفاع کیلئے بے حد موثر ہے۔

متعلقہ عنوان :