حکومت کا گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ

محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ادائیگی مرحلہ وار پیر کے روز سے کی جائے گی

جمعرات 20 ستمبر 2018 13:31

حکومت کا گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ کے مطابق 50 ارب روپے جاری کرنے کا فیصلہ آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی پیداوار بند کرنے کے اعلان پر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ادائیگی مرحلہ وار پیر کے روز سے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روز 34 ارب روپے وزارت توانائی کو دیئے جائیں گے جس کے بعد 16 ارب روپے رواں ماہ کے آخر میں ادا ہوں گے۔ذرائع کے مطابق گردشی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 50 ارب روپے 8 پاکستانی بنکوں سے قرض لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :