Live Updates

وزیراعظم عمران خان کا دورہ یو اے ای،

اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کا عزم ولی عہد شیخ محمد کے ساتھ ملاقات میں دونوں اطراف کے علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر اطمینان کا اظہار

جمعرات 20 ستمبر 2018 13:31

وزیراعظم عمران خان کا دورہ یو اے ای،
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے دورہ یو اے ای، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کا عزم کا اظہار کیا ہے ۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کامتحدہ عرب امارات پہنچنے پر استقبال ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے کیا جس کے بعد شاہی محل میں عمران خان کی یو اے ای کے ولی عہد سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور پاکستانی سفیر معظم احمد خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں یواے ای کے ڈپٹی وزیراعظم شیخ سیف بن زاید النہیان و دیگر بھی موجود تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر جاری پیغام کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دبئی میں ولی عہد شیخ محمد کے ساتھ ملاقات میں دونوں اطراف کے علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات