اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹا دیں ،ْ

نوازشریف کی گھر آمد پر والدہ کی گفتگو

جمعرات 20 ستمبر 2018 13:31

اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹا دیں ،ْ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کی گھر آمد پر کہا ہے کہ اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹا دیں ،ْاللہ میرے بچوں کو صحت، تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطافرمائے۔گزشتہ رات سابق وزیر اعظم نوازشریف رہائی کے بعد جاتی امراء اپنی رہائش گاہ پر پہنچے اور والدہ سے ملاقات کی ۔

نواز شریف کی والدہ نے اپنے بیٹے کی واپسی پر خدا کا شکر ادا کیا ،ْ والدہ نے نواز شریف کو شفقت سے پیار کیا اور دعائیں دیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اللہ نے میرے گھر کی رونقیں واپس لوٹا دیں ،ْاللہ میرے بچوں کو صحت، تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطافرمائے۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سزا کی معطلی اور رہائی کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور ان کا ضمیر مطمئن تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں دی گئی سزا معطل کرتے ہوئے اٴْنہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔