نیوزی لینڈ، شعبہ زراعت میں اعلی کارکردگی نے قومی اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھا دی

جمعرات 20 ستمبر 2018 13:47

ولنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) نیوزی لینڈ کے شعبہ زراعت میں اعلی کارکردگی نے قومی اقتصادی ترقی کی رفتار دوسال کی بلند سطح پر پہنچا دی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی اپریل تا جون کے دوران قومی معاشیات نی1.0 فیصد وسعت اختیار کی جو کہ جون2016 کے بعد معاشی ترقی کی رفتار کی پہلی بلند شرح ہے۔انہوں نے کہ کہ اقتصادی ترقی کی اس رفتار کا روح رواں شعبہ زراعت،فشیریز اور فارسٹری ثابت ہوا ہے جنہوں نے 4.1 فیصد ترقی کی جبکہ مائننگ کا شعبہ واحد رہا جو اس سہ ماہی میں 2.7 فیصد تک سکڑا ہے۔ادارہ کے مطابق سال کی دوسری سہ ماہی میں نیوزی لینڈ کی معشیت کی ترقی کی رفتار کا اندازہ 2.7 فیصد لگایا گیا تھا۔