نواز شریف اورمریم کی جاتی امراء میں مدفون خاندان کے افراد کی قبروں پر حاضری ،

فاتحہ خوانی کی قیادت نے لیگی کارکنوں کو جاتی امراء آنے سے روکدیا گیا ،نواز شریف پرسوں سے باضابطہ ملاقاتیں کرینگے

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:32

نواز شریف اورمریم کی جاتی امراء میں مدفون خاندان کے افراد کی قبروں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اورمریم نواز نے جاتی امراء میں مدفون خاندان کے افراد کی قبروں پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی ،پارٹی قیادت نے کارکنوں کو جاتی امراء آنے سے روکتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کل (ہفتہ ) سے باضابطہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز اوردیگر افراد کے ہمراہ اپنے والد میاں محمد شریف ، اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور بھائی محمد عباس شریف کی قبروںپر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔اس موقع پر مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔دوسری جانب لیگی قیادت کی جانب سے لیگی کارکنوں کو جاتی امراء آنے سے روکتے ہوئے آگاہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کچھ وقت اپنے اہل خانہ اور خاندان کے افراد کے ہمراہ گزارنا چاہتے ہیں ۔ پارٹی قائد پرسوں (ہفتہ )سے باضابطہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔