جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے ایک مرتبہ پھر اپنی سیاسی پارٹی کے سربراہ منتخب

آبے نی553پارٹی ممبران کی حمایت حاصل کی جبکہ 254 نے ان کی مخالفت کی،انتخابی نتائج جاری

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:39

جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے ایک مرتبہ پھر اپنی سیاسی پارٹی کے سربراہ ..
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے ایک مرتبہ پھر اپنی سیاسی پارٹی کے سربراہ منتخب کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق جمعرات کے روز ٹوکیو میں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی رائے شماری میں تریسٹھ سالہ سیاستدان آبے نے 553 پارٹی ممبران کی حمایت حاصل کی جبکہ دو سو چون نے ان کی مخالفت کی۔ اس کامیابی کی بدولت آبے کے آئینی اصلاحات کے خواب کو تعبیر مل سکتی ہے۔ شینزو آبے کی اب جاپان کے طویل ترین وزیر اعظم بننے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :