ریاض ایئرپورٹ پر داغا جانے والا میزائل ایرانی ساختہ تھا،امریکہ

حملے سے یہ ثابت ہوگیا کہ میزائل صنعت میں ایران ہی حوثیوں کی مدد کررہا ہے،ترجمان کی وضاحت

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:39

ریاض ایئرپورٹ پر داغا جانے والا میزائل ایرانی ساختہ تھا،امریکہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ پر داغا جانے والا میزائل ایرانی ساختہ تھا۔

(جاری ہے)

سعودی ٹی وی کے مطابق انہوں نے توجہ دلائی کہ اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ میزائل صنعت میں ایران ہی حوثیوں کی مدد کررہا ہے۔ اس سے یہ بھی باور ہوگیا کہ ایران کا میزائل پروگرام ہمارے اتحادیوں اور خود ہمارے لئے خطرے کا باعث ہے۔ حوثیوں نے ریاض پر میزائل حملہ 4نومبر 2017اور پھر 30جنوری 2018کو کیا تھا۔