مذہبی تہوار کی آڑ میں ہزاروں یہودیوں کی قبلہ اول میں آمد ورفت جاری

قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والے یہودیوں میں سیاسی رہ نما، حکومتی شخصیات، پولیس اہلکار اور مذہبی پیشوا بھی شامل

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:39

مذہبی تہوار کی آڑ میں ہزاروں یہودیوں کی قبلہ اول میں آمد ورفت جاری
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) یہودی آباد کاروں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ مذہبی تہوار عید کپور کی مناسبت سے ہزاروں یہودی صبح وشام قبلہ اول میں داخل ہو کر اشتعال انگیز حرکات اورتلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کررہے ہیں۔ہزاروں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصی کے مقام براق[دیوار گریہ] کے سامنے حاضری دی اور عید غفران کی مذہبی رسومات ادا کیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر مقبوضہ بیت المقدس کو فوجی چھانی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ عینی شاہدین اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے عید غفران کے حوالے سے دیوار گریہ کے سامنے خصوصی عبادت کی۔ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والے یہودیوں میں سیاسی رہ نما، حکومتی شخصیات، پولیس اہلکار اور مذہبی پیشوا بھی شامل تھے۔خیال رہے کہ عید کپور کے موقع پر یہودی مشروبات پینے، غسل کرنے، چمڑے کے جوتے پہننے اور کام کرنے سے اجتناب کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :