کوئٹہ‘چمن سے کراچی جانیوالی مسافر بس کو حادثہ‘2افراد جاں بحق ‘11 زخمی

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء) چمن سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ قلا ت کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ11 مسافر زخمی ہو گئے اطلاعات کے مطابق شہید سکندر آباد کے قریب مل کے مقام پر چمن سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر شہیدسکندر آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :