امریکا میں اگست کے دوران گھروں کی تعمیر کی شرح میں اضافہ ہوا

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2018ء)امریکا میں اگست کے دوران گھروں کی تعمیر کی شرح میں اضافہ ہواجس کو ہائوسنگ مارکیٹ کے لئے مثبت قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ کامرس سے جاری ایک ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران 1.282 ملین یونٹس کی تعمیر کی گئی جو کہ جولائی کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے،جو لائی میں 1.174 ملین گھروں کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق اگست میں زیادہ دو تا اس سے زیادہ منزلوں والے رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر ہوئی جن کی شرح 29.3 فیصد اور ایک یونٹس گھروں کی تعمیر 1.9 فیصد رہی تاہم تعمیراتی پرمٹس کی اجرا کی تعداد 5.7 فیصد کمی کے ساتھ 1.229 ملین یونٹس رہی۔