سرگودھا ‘غیر قانونی مجالس عزاء کے انعقاد پر اللہ بخش،اور نذیر احمد کو پولیس نے دھر لیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 15:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) سرگودھا میں محرم الحرام کے سلسلہ میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزمان کو گرفتار کر کے 188 ت پ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کی ڈھکی کالونی کا وقار شاہد ڈراون کیمرہ کی مدد سے چک 50 شمالی میں جلوس ماتمی کی ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا۔جبکہ چک 43 شمالی میں غیر قانونی مجالس عزاء کے انعقاد پر اللہ بخش،اور نذیر احمد کو پولیس نے دھر لیا۔جس تھانہ سٹیلائٹ پولیس نے دونوں واقعات پر دفعہ 188 ت پ مقدمات درج کر لئے اور تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :