Live Updates

ممنون حسین کی وائرل ہونے والی حالیہ تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی

یہ تصویر 2018 کی نہیں بلکہ 2012 کی ہے، تصویر میں سابق صدر کے ساتھ موجود شخص نے پی ٹی آئی کارکنان کو خبردار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 ستمبر 2018 15:22

ممنون حسین کی وائرل ہونے والی حالیہ تصویر کی حقیقت سامنے آ گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20ستمبر 2018ء) سابق صدر ممنون حسین کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے سب کو حیران کر دیا تھا۔کہا جا رہا تھا کہ یہ تصویر ممنون حسین کی تازہ تصویر ہے۔۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کی ممنون حسین کے ایک ہاتھ میں سگریٹ جب کہ دوسرے ہاتھ میں پانی کی بوتل ہے اور وہ شلوار قمیض میں ملبوس ہیں۔ جب کہ وہ کسی عام سی جگہ پر بیٹھے ہیں۔

تاہم اب تصویر میں ممنون حسین کے ساتھ موجود آدمی بھی میدان میں آ گیا ہے۔جس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیس بک پر پی ٹی آئی کے پیجز کی جانب سے میری تصویر استعمال کی جارہی ہے ،یہ تصویر 2018 کی نہیں بلکہ 2012 کی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنی تصویر کے غلط استعمال پر کیا کارروائی کرسکتے ہیں؟ کیا پاکستان میں ایسا کوئی قانون موجود ہے جو میرے حقوق کا تحفظ کرے کیونکہ اس پراپیگنڈے کے باعث میرے اہلخانہ اور دوست احباب سخت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے سابق صدرممنون حسین اپنے عہدِ صدارت کی مدت مکمل ہونے پر صدارتی ذمہ داروں سے سبکدوش گئے ہیں۔ ایوان صدر سے رخصتی کے موقع پر انھیں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر ممنون حسین نے ایوان صدر کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی اور اپنا عہدِ صدارت مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ صدر ممنون حسین نے ملک کے بارہویں صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013 میں ممنون حسین کو صدارت کے لئے نامزد کیا تھا۔منتخب ہونے والے نئے صدرعارف علوی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔۔ڈاکٹر عارف علوی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 247 سے کامیاب ہوئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات