ریاض: سعودائزیشن پالیسی پر عمل درآمد کے لیے موبائل مارکیٹوں پر چھاپے

50ہزارکے قریب مارے گئے چھاپوں میں تقریباً 2100خلاف ورزیاں سامنے آئیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 20 ستمبر 2018 15:28

ریاض: سعودائزیشن پالیسی پر عمل درآمد کے لیے موبائل مارکیٹوں پر چھاپے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 ستمبر 2018ء) سعودائزیشن پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے وزارت محنت و سماجی بہبود کے انسپکٹرز نے گزشتہ دِنوں مملکت بھر میں موجود موبائل مارکیٹس پر 50 ہزار سے زائد چھاپے مارے۔ ان چھاپوں کے دوران 2120 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن میں سے 1670 کا تعلق سعودائزیشن اور باقی 450 کا دیگر ضابطوں کی خلاف ورزی سے ہے۔

ان چھاپوں کے دوران وزارت محنت کو دیگر سرکاری اداروں کا تعاون بھی حاصل رہا۔ وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں 50258 تجارتی مراکز اور دُکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ اچھی بات یہ ہے کہ 48120 تجارتی مراکز موبائل مارکیٹ کی سعودائزیشن کی پالیسی کی پاسداری کرتے پائے گئے جبکہ صرف 2138 مقامات پر خلاف ورزیاں نوٹ کی گئیں۔

(جاری ہے)

جن میں سے 1573 اداروں کو انتباہ کیا گیا۔ اباالخیل کے مطابق موبائل سیکٹر میں چھاپے مارے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مقامی باشندوں سے اپیل کی کہ اگر اُنہیں کسی موبائل شاپ پر سعودائزیشن پالیسی کی خلاف ورزی کا علم ہو یا کسی کے خلاف شکایت درج کروانی ہو تو ایسی صورت میں 19911پر رابطہ کر کے مطلع کیا جائے ۔واضع رہے کہ وزارت کی جانب سے نئے ہجری سال 1440ھ کے آغاز میں 4مزید پیشے سعودیوں کے لیے مخصوص کیے گئے ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے شو رومز‘ بچوں اور مردوں کے ملبوسات‘ گھریلو اور دفتری فرنیچر اور برتنوں کی دُکانوں پر بھی 100فیصد سعودائزیشن کی جا رہی ہے۔ اب ان مقامات پر کوئی غیر مُلکی نظر نہیں آ سکے گا۔ جبکہ12شعبے ایسے ہیں جن میں کم از کم ستّر فیصد ملازمتیں سعودی باشندوں کے لیے مخصوص کی گئی ہیں‘ جن کی تفصیل اس طرح سے ہے: گھڑیوں کی دُکانیں‘ عینکوں کی دُکانیں‘ آلاتِ طب کے سٹورز‘ الیکٹریکل اور الیکٹرانکس کے سامان کی دُکانیں‘ کاروں کے سپیئر پارٹس کی دُکانیں‘ تعمیراتی سامان کی دُکانیں‘ قالین فروخت کرنے والی دُکانیں‘ آٹو موبائل اور موبائل فون شاپس‘ فرنیچر اور آفسز کا ریڈی میڈ میٹریل‘ ریڈی میڈ گارمنٹس کی دُکانیں‘ بچوں اور مردوں کے گارمنٹس سٹورز‘ کھانے پینے کے برتنوں کی دُکانیں اور پیسٹری شاپس۔

انسپکشن ٹیموں کی جانب سے نگرانی اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :