کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 5 دہشت گرد گرفتار ،ْاسلحہ بر آمد

جمعرات 20 ستمبر 2018 15:46

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی 5 دہشت گرد گرفتار ،ْاسلحہ بر آمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) شہرقائد میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں عصمت، عمران اور واحد شامل ہیں۔ ملزمان زخمی دہشت گردوں کا علاج بھی کرایا کرتے تھے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان رشید اور دستگیر ریلوے ٹریفک پر بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔