ایشین گیمز میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد ہاکی فیڈریشن کو ایک اور شرمندگی کا سامنا،

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن پاکستان انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریز منسوخ کردی بنلگہ دیش اور افغانستان ہاکی ٹیموں کو بھی فیڈریشن پاکستان لانے میں ناکام ، انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے دعوے کرنیوالے فیڈریشن کے عہدداران کرسی اور اقتدار بچانے کی کوششوں میں مصروف

جمعرات 20 ستمبر 2018 15:54

ایشین گیمز میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد ہاکی فیڈریشن کو ایک اور شرمندگی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ایشین گیمز میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک اور شرمندگی کا سامنا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے رواں ماہ لاہور میں کھیلی جانیوالی پاکستان انٹرنیشنل ہاکی اوپن سیریز منسوخ کر دی جبکہ ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دعوے کرنیوالے فیڈریشن کے عہدداران کرسی اور اقتدار بچانے کی کوششوں میں مصروف ہو کر رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کی ناکام پالیسیوں کے باعث قومی ہاکی کھیل دوبارہ زوال کی جانب گامزن ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے انٹرنیشنل ہاکی لیگ کے بعد ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کیلئے کئے جانیوالا ایک اور دعوہ بھی پورا نہ ہو سکا اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو الاٹ کیا گیا انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ فیڈریشن کی ناقص پالیسی کی نظر ہو گیا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بنگلہ دیش اور افغانستان کی ہاکی ٹیموں کو بھی پاکستان لانے میں ناکامی کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 26ستمبر سے 30ستمبر تک لاہور میں کھیلے جانیوالے ٹورنامنٹ کو منسوخ کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر جو ان دنوں اپنی کرسی بچانے میں کوشاں ہیں اور اہم شخصیات سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں کی عدم دلچسپی کو اس اہم ایونٹ کی میزبانی سے محرومی کی وجہ قرار دی جا رہی ہے جبکہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے طویل عرصے کے پاکستان کو بعد انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی دی تھی جس میں شرکت کیلئے افغانستان، بنگلہ دیش، قازقستان، سری لنکا، اومان،قطر کو مدعو کیا گیا تھا تاہم ہاکی فیڈریشن کی ناکام سفارکاری کے باعث سری لنکا، اومان،قطر کی ہاکی ٹیموں نے پہلے ہی آنے سے انکار کر دیا تھا اور فیڈریشن افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو بھی پاکستان لانے میں ناکام رہی۔