اقوام متحدہ کو اسرائیلی جوہری پروگرام کی نگرانی کرنا چاہیے،ایران کا مطالبہ

اقوام متحدہ اورسیکورٹی کونسل اسرائیلی دھمکیوں کی مذمت کرے،سربراہ اقوام متحدہ کو ایرانی حکومت کامکتوب

جمعرات 20 ستمبر 2018 16:16

اقوام متحدہ کو اسرائیلی جوہری پروگرام کی نگرانی کرنا چاہیے،ایران کا ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ایران نے اقوام متحدہ اور سکیورٹی کونسل سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی دھمکیوں کی مذمت کریں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے لیے ایرانی سفیر نے عالمی ادارے کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش اور سلامتی کونسل کو ارسال کردہ ایک خط میں لکھا کہ بین الاقوامی برادری کو ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اس کی مذمت کرنا چاہیے۔ اس خط میں مزید اصرار کیا گیا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیلی جوہری پروگرام کی نگرانی بھی کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :