پولینڈ میں مستقل امریکی فوجی چھانی کا قیام فوری ممکن نہیں،سینئر امریکی کمانڈر

جمعرات 20 ستمبر 2018 16:16

پولینڈ میں مستقل امریکی فوجی چھانی کا قیام فوری ممکن نہیں،سینئر امریکی ..
وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) امریکی فوج کے اعلی کمانڈر مارک ایسپر نے کہا ہے کہ پولینڈ ابھی تیار نہیں کہ وہاں مستقل امریکی چھانی قائم کر دی جائے۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق اس سے ایک روز قبل ہی پولش صدر نے امریکا کو پیش کش کی تھی کہ وہ پولینڈ میں امریکی فوجی اڈا قائم کرے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پولش ہم منصب آندریاس ڈوڈا سے گفتگو میں کہا کہ تھا کہ وہ پولینڈ کی اس درخواست پر انتہائی سنجیدگی سے غور کریں گے۔ تاہم اعلی امریکی فوجی قیادت نے کہا ہے کہ اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی درکار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :