Live Updates

انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے،عمران خان

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، نوازشریف کی رہائی، منی بجٹ پرعوامی ردعمل، اور دورہ سعودی عرب سے متعلق امور پرتبادلہ خیال، عدالتیں خودمختارہیں،حکومت فیصلے کوآئین وقانون کی نظر سے دیکھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 ستمبر 2018 16:29

انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے،عمران خان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 ستمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔ عدالتیں خودمختار ہیں، عدالتی فیصلے کوآئین و قانون کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج بنی گالا میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی ہے، اجلاس میں نوازشریف کی رہائی، منی بجٹ پرعوامی ردعمل، اور دورہ سعودی عرب سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں مشاورتی اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری اوراسد عمر، وزیراعظم کے مشیرنعیم الحق اورقانونی ماہر ڈاکٹربابراعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اوردیگر اہم امورپرمشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

بابراعوان نے نوازشریف اورمریم نواز کی رہائی سے متعلق قانونی نکات پر بریفنگ دی۔

وزیرخزانہ نے معاشی صورتحال پربریفنگ دی۔اجلاس میں منی بجٹ کے حوالے سے عوامی ردعمل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں عمران خان کے دورہ سعودی عرب پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ کامیاب رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کمزور معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

حکومت کے پہلے 100بعد واضح عوامی تبدیلی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور پرتیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدالتیں خودمختار ہیں، عداتی فیصلوں پریقین رکھتے ہیں۔ حکومت ہرعدالتی فیصلے کوآئین و قانون کی نظر سے دیکھتی ہے۔ادارے آزاد ہوں گے توبااثر افراد کیخلاف بھی کاروائی ہوسکے گی۔انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔انہوں نے کرپشن اس ملک کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔ہمیں عام آدمی کی زندگی کوبہترکرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات