ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا آغاز کل ہو گا،

پاکستان کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا، بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا

جمعرات 20 ستمبر 2018 16:38

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا آغاز کل ہو گا،
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سپر فور مرحلے کا آغاز کل جمعہ سے ہو گا، پاکستان کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں جاری ایونٹ سپر فور مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور چار ٹاپ ٹیموں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان نے شاندار کھیل کی بدولت ٹاپ فور میں جگہ بنا رکھی ہے، سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں، سپر فور مرحلے میں آج جمعہ کو دو میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کا مقابلہ افغانستان اور بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا، 22 ستمبر کو آرام کا دن ہے جبکہ 23 ستمبر کو سپر فور مرحلے میں مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت جبکہ بنگلہ دیش کا مقابلہ افغانستان سے ہو گا، 24 ستمبر کو کوئی میچ شیڈول نہیں ہے جبکہ 25 ستمبر کو بھارت کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا، پاکستانی ٹیم 26 ستمبر کو آخری میچ میں بنگلہ دیش کے مدمقابل ہو گی۔

دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔