ْویمن کرکٹ، سری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 20 ستمبر 2018 16:38

ْویمن کرکٹ، سری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ..
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) سری لنکا اور بھارت ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو کھیلا جائے گا، مہمان بھارتی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، میزبان سری لنکن ویمن ٹیم دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت کر حساب برابر کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی 22 ستمبر، چوتھا ٹی ٹونٹی 24 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔