کاغان ،ناران آنے والے سیاحوں کے لئے شاہراہ کاغان 10محرم الحرام کو کھلے رہے گی،مانسہرہ پولیس

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:01

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) مانسہرہ پولیس نے تمام مسافروں اورسیاحوں کو مطلع کیا ہے کہ کاغان ،ناران آنے والے سیاحوں کے لئے شاہراہ کاغان 10محرم الحرام کو کھلے رہے گی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق قبل ازیں پولیس نے سکیورٹی خدشات کے باعث ناران،کاغان اوربابوسرٹاپ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔مانسہرہ پولیس نے ٹریفک بند کرنے کے احکامات منسوخ کردئیے ہیں۔مانسہرہ پولیس اپنے تمام مہمانوں کو ضلع مانسہرہ کی خوبصورت وادیوں میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہتی ہے،پولیس تمام مہمانوں کی سکیورٹی کا خاص خیال رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :