مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے شوپیاں سے 2 نوجوان گرفتار کر لئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:09

سرینگر 20ستمبر ( اے پی پیمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے ضلع شوپیاں میں رات کے وقت ایک گھر پر چھاپہ ما ر کر دو نوجوان گرفتار کر لئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے محمد عرفان نائیکو اور محمد شفیع نائیکو کو ضلع کے علاقے سعد پورہ بالا سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

فوجیوںنے چھاپے کے دوران گھر کے دیگر مکینوںکو مارپیٹ کا بھی نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :