پاکستان کے محکمہ ڈاک نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبر واستبداد بارے یاد گاری ٹکٹ جاری کر دیئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) پاکستان کے محکمہ ڈاک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد باریکئی خصوصی یاد گاری ٹکٹ جاری کر دیئے ہیں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل بیس ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں جن میں ممتاز کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے علاوہ بھارتی فوج کے بدنام زمانہ میجر گوگوئی کی طر ف سے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کے گئے کشمیری نوجوان فاروق ڈار کی تصویروں والے ٹکٹ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

باقی ٹکٹوں میں مہلک پیلٹ بندوق کا شکار افراد اور قابض فورسز کے دیگر مظالم کو دکھایا گیا ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے برہان مظفر وانی کو 8جولائی2016کو گرفتار ی کے بعد ماورائے عدالت قتل کر دیا تھا جس پر مقبوضہ علاقے میں ایک زبردست احتجاجی تحریک چلائی گئی جس دوران قابض بھارتی فورسز نے پر امن مظاہرین کے خلاف پیلٹ بندوق اور دیگر مہلک ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے سو سے زائد نوجوانوں کو شہید،ہزاروں کو زخمی کر دیا۔ پیلٹ لگنے سے سینکڑوں نوجوان بصارت سے محروم ہو گئے تھے۔