کاشتکاروں کو کمادکی فصل کو سبہ اورچوہوں سے بچا نے کیلئے ان کے بلوں میں ایلومینیم فاسفائیڈ کی گولیاں رکھنے کی ہدایت

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:09

قصور۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) کاشتکاروں کو کمادکی فصل کو سبہ اورچوہوں سے بچا نے کیلئے فوری طورپر ان کے بلوں میں ایلومینیم فاسفائیڈ کی گولیاں رکھ کر بل بندکرنے کی ہدایت کردی گئی ہے تاکہ سبہ اور چوہے کماد کی فصل کو تباہ نہ کرسکیں اورمذکورہ گولیو ں سے پیدا ہونیوالی فاسفین گیس سے چوہوں اور سبہ کے خاتمہ میں مددمل سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ امسال پنجاب میں 1.79ملین ایکڑ سے زائد رقبہ پر کماد کی فصل کاشت کی گئی ہے اور اس سے پیداوار کا ہدف 41ملین ٹن مقرر کیاگیاہے ۔ا نہوں نے بتایا کہ فصل کو نشوونما کے اس مرحلہ پر چوہوں‘ سبہ اور جنگلی سور کے نقصان سے بچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ چوہے فصل کی جڑوں اورتنے پرحملہ آور ہوتے ہیں اور یہ فصل کو کُتر کر شدیدنقصان پہنچاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :