کاشتکار توریا کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرلیں ،ماہرین زراعت

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:31

فیصل آباد۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار 40سے 44فیصد تک میٹھے تیل کے حامل توریا کی کاشت رواں ہفتہ کے دوران مکمل کرلیںنیز توریا کی کاشت پنجاب کے تمام آبپاش علاقوں میں انتہائی کامیابی سے کی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ توریا کا ساگ بھی موسم سرما کے دوران اپنی لذت کے باعث انتہائی شوق سے کھایاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آبپاش علاقوں میں توریا کی پیداواری صلاحیت 15 سے 18من فی ایکڑ ہے جس کو مختصر وقت میں کاشت اوربر وقت برداشت کر کے گندم بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ کاشتکار توریاکی کاشت کیلئے پانی جذب کرنے کی صلاحیت کی حامل میرازمین کاانتخاب کریں اور کاشت سے پہلے 2 سے 3 مرتبہ ہل چلا کر زمین کو اچھی طرح نرم و بھر بھرا کر لیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ توریا اے کاڈیڑھ سے 2کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کرنے کے بھی بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :