چاغی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 38 کلو گرام چرس برآمد کرلی

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:34

چاغی پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 38 کلو گرام چرس برآمد کرلی
چاغی۔ 20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) چاغی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دالبندین سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے 38 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایس پی چاغی دوستین دشتی نے مقامی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایت پر یہ کارروائی ڈی ایس پی عبداللہ جان اور ایس ایچ او عابد شیرزئی کی قیادت میں پولیس پارٹی نے فیصل کالونی میں کی جہاں ایک مکان پر چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے منشیات فروش عبدالقدوس کو دالبندین پولیس تھانہ منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایس پی دوستین دشتی کے مطابق علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز دالبندین میں منشیات فروشی کے متعدد اڈے مسمار کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات بہت بری لعنت ہے جس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سماج کے تمام طبقات پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم اپنے نوجوان نسل کو اس لت میں مبتلا ہونے سے بچاسکیں۔

متعلقہ عنوان :