سیف سٹی پروجیکٹ کو مزید مربوط اور مضبوط بنایا جائے ،،شہر یار خان آفریدی

منصوبے میں ٹیکنیکل سٹاف کی مزید تعیناتی کی جائے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ، وزیر مملکت کا سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ، محرم الحرام بارے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:34

سیف سٹی پروجیکٹ کو مزید مربوط اور مضبوط بنایا جائے ،،شہر یار خان آفریدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے ہدایت کی ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو مزید مربوط اور مضبوط بنایا جائے اس منصوبے میں ٹیکنیکل سٹاف کی مزید تعیناتی کی جائے اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے یہ احکامات جمعرات کو سیف سٹی پروجیکٹ کے اچانک دورے کے موقع پر دیئے اس موقع پر وزیر مملکت نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

آئی جی اسلام آباد نے وزیر مملکت کو عاشورہ کے جلوس سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ اسلام آباد میں 17 جلوس برآمد ہوںگے۔اسلام آباد میں 2586 سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں جس میں پولیس ایف سی شامل ہیں وزیر مملکت نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے قانون پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے وزیر مملکت نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے سے اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے وزیر مملکت نے ہدایت کی کہ سیف سٹی پروجیکٹ کو مزید مربوط اور مضبوط بنایا جائے اور سیف سٹی پروجیکٹ میں ٹیکنکل سٹاف کی مزید تعیناتی کی جائے دورے کے دوران وزیر مملکت نے کنٹرول روم میں نصب مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے جلوسوں کا معائنہ بھی کیا۔