حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزارکو سالانہ غسل مبارک کی تقریب،وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت

عثمان بزدار نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا ،مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:34

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزارکو سالانہ غسل مبارک کی تقریب،وزیراعلیٰ پنجاب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒکے مزار کو سالانہ غسل مبارک دینے کی تقریب منعقد ہوئی -وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار،صوبائی وزراء پیر سید سعید الحسن شاہ ،میاں اسلم اقبال،چیف سیکرٹری، سیکرٹری اوقاف اورعقیدت مندوںکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزداراوردیگر شخصیات نے حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دیااور مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اورسینکڑوں عقیدت مندوں نے اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اورقیام امن کیلئے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :