رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث چائنہ اوپن اور شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹس سے دستبردار

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:37

رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث چائنہ اوپن اور شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹس ..
میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) شہرہ آفاق ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ شیڈول چائنہ اوپن اور شنگھائی ماسٹرز ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

نڈال رواں ماہ کھیلے گئے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں سیمی فائنل کے دوران گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ریٹائرڈ ہوئے تھے، انجری کی وجہ سے وہ فرانس کے خلاف ڈیوس کپ سیمی فائنل میں بھی ملک کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔ نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اپنی میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد چائنہ اوپن اور شنگھائی ماسٹرز ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا اور میں سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی دوبارہ کورٹس کا رخ کروں گا۔

متعلقہ عنوان :