موسیلی اوپن ٹینس، اعصام الحق قریشی مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:37

موسیلی اوپن ٹینس، اعصام الحق قریشی مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی موسیلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں اولیور مراچ اور جرگن ملزر پر مشتمل آسٹرین جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار آرٹم سیتک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

متعلقہ عنوان :