فیصل ۱ٓباد چیمبر کے سالانہ انتخابات، سید ضیاء علمدار حسین صدر منتخب ہو گئے

جمعرات 20 ستمبر 2018 17:45

فیصل ۱ٓباد چیمبر کے سالانہ انتخابات، سید ضیاء علمدار حسین صدر منتخب ..
فیصل آباد۔20 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) فیصل ۱ٓباد چیمبر ۱ٓف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں سید ضیاء علمدار حسین صدر، میاں تنویر احمد سینئر نائب صدر، احتشام جاوید نائب صدر منتخب ہو گئے جبکہ سید ضیاء علمدار حسین فیشن اینڈ ٹرینڈز ، میاں تنویر احمد میاں میڈیکو، انجینئر احتشام جاوید جوبلی ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔

انتخابات کے ضمن میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران مزمل سلطان، چوہدری محمد نواز اور حاجی محمد رمضان کے علاوہ سیکرٹری جنرل عابد مسعود نے بھی شرکت کی۔ الیکشن شیڈول کے مطابق اجلاس میں صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کیلئے ملنے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد مزمل سلطان نے بتایا کہ 2018-19ء کیلئے صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کیلئے ایک ایک ہی کاغذات نامزدگی موصول ہوا تھا جن کو جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دے دیا گیا اس طرح عبوری نتائج کے مطابق فیشن اینڈ ٹرینڈز کے سید ضیاء علمدار حسین صدر، میاں میڈیکو کے میاں تنویر احمد سینئر نائب صدر جبکہ جوبلی ٹیکسٹائل کے انجینئر احتشام جاوید نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

چوہدری محمد نواز نے بتایا کہ سید ضیاء علمدار حسین کا تعلق کارپوریٹ کلاس جبکہ میاں تنویر احمد کا تعلق ایسوسی ایٹ کلاس سے ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سید ضیاء علمدار حسین ہوزری سیکٹر، میاں تنویر احمد فارماسوٹیکل اور انجینئر احتشام جاوید پروسیسنگ سیکٹر کی نمائندگی کرتے ہیں ۔حاجی محمدرمضان نے بتایا کہ الیکشن نتائج کا باضابطہ اعلان 29 ستمبر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر کیا جائے گا۔