امریکہ کی پاک فوج کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جاری کامیاب کارروائیوں کی تعریف

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:18

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2018ء) امریکہ نے پاک فوج کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جاری کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی سال 2017 میں دہشت گردی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا کہ قبائلی علاقوں میں پاک فوج کے کامیاب آپریشنز کے بعد القاعدہ سمیت دیگر شدت پسند گروپوں کی سرگرمیوں میں نمایا ں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں القاعدہ کے خلاف افغان اور پاکستانی فورسز برسر پیکار ہیں۔پاک فوج کے آپریشنز نے قبائلی علاقوں میں القاعدہ کی طاقت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کا تناسب 2014 کے بعد سے بہت کم رہا ہے۔