چنیوٹ ، یوم عاشورہ پر ضلع بھر میں 92 جلوس نکالے جائیں

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:43

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) یوم عاشورہ پر ضلع بھر میں 92 جلوس نکالے جائیں اور 61 مجالس کا انعقاد ہو گا ۔ سیکیورٹی انتظامات مکمل ،یوم عاشورہ پر ضلع بھر میں 92 جلوس نکالے جائیں اور 61 مجالس کا انعقاد ہو گا ۔ سیکیورٹی انتظامات مکمل ضلع بھر میں دس محرم الحرم کو 61 مجالس کا انعقاد ہو گا جس میں6 مجالس کیٹیگر ی اے ، 20 مجالس کیٹیگری بی اور 35 مجالس کیٹیگری سی کی ہو گی ۔

دس محرم کو مختلف علاقوں میں92 جلوس نکالے جائیں گے جس میں 14 جلو س کیٹیگری اے ، 20جلوس کیٹیگری بی اور 58 جلوس کیٹیگری سی کے ہوں گے تمام مجالس اور جلوسوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات کر دیے گئے ہیں تاکہ امن وا مان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے ۔ ان تمام مجالس اور جلوسوں پر پندرہ سو سے زائد پولیس افسران و ملازمان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جلو س ومجالس کے منتظمین کی جانب سے بھی سیکیورٹی اپنی مخصوص جگہوں پر ناخوشگوار واقعہ یا مشتبہ افراد کی مانیٹرنگ کے لیے فرائض سرانجام دینگے ۔

حساس مقامات پر آرمی اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات ہوگی ۔ تمام پروگرامز کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔ حساس ترین جلوسوں کی ڈرون کیمرے سے مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ ریزونفری پولیس لائن میں الرٹ رہے گی۔ حساس مقامات پر واک تھرو گیٹ اور CCTV کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ سر اغرساں کتوں اور دیگر جدید آلات سے سویپنگ کاعمل ہو گا ۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہائی الرٹ ناکہ بندی ہو گی ۔اسلحہ کی نمائش پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ محرم کے دوران جلوس ہائے کے موقع پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سپیشل ٹریفک عملہ تعینات کیا جائے گا ۔ تمام ذرائع بروئے کا ر لاتے ہوئے فرقہ وارآنہ ہم آہنگی اور امن و عامہ کی صورتحال کو بحال رکھا جائیگا۔