کراچی،200ڈکیتیاں کرنے والے سرکاری افسران کے بیٹے گرفتار

جمعرات 20 ستمبر 2018 18:49

کراچی،200ڈکیتیاں کرنے والے سرکاری افسران کے بیٹے گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرکے شہر پھر میں200سے زائد ڈکیتیاں کرنے والا گروہ کوگرفتارکرلیاہے، پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سرکاری افسران کے بیٹے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق پولیس نے کورنگی کے علاقے زمان ٹائون میں خفہ اطلاع پر کارروائی کرکے شہربھرمیں 200سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتارکرلیاہے،پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شہر کے 12 سے زائد تھانوں میں ڈکیتیوں کے مقدمات درج ہیں ،تین رکنی گروہ میں واصف، عدنان اور عتیق شامل ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان پوش علاقوں میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔ ملزمان سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :